ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کنٹیروا فرینڈ س کے زیراہتمام خوبصورت کبڈی ٹورنامنٹ : میزبان ٹیم نے ہی جیتا خطاب

بھٹکل میں کنٹیروا فرینڈ س کے زیراہتمام خوبصورت کبڈی ٹورنامنٹ : میزبان ٹیم نے ہی جیتا خطاب

Tue, 18 Dec 2018 21:41:31    S.O. News Service

بھٹکل :18؍ڈسمبر (ایس او نیوز)مٹھلی گرام پنچایت حدود والے  تلاند کے کٹے ویرا مہاستی میدان میں کنٹیروا فرینڈس کے زیراہتمام منعقدہ تعلقہ سطح کے 55کلو   کبڈی ٹورنامنٹ میں میزبان  کنٹیرو فرینڈس  نے فائنل  میں مہاستی منونڈو ٹیم کو شکست دیتے ہوئے خطاب جیت لیا ۔

اول انعام کے طورپر کنٹیروا فرینڈس نے  ٹروفی کے ساتھ 8000ہزاروپئے نقدحاصل کئے تو مہاستی منونڈو کی ٹیم دوم اور البردر ٹیم سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

بیسٹ رائیڈر کا خطاب سوجیا، بیسٹ ڈیفنڈر نتین نایک، بیسٹ آل راؤنڈر کا خطاب سنجئے نائک کو ملا۔ کٹے ویرا ٹیم کے یوگیش ، پرشورام ٹیم کے منجونائک، سرپن کٹا ٹیم کے امیش نائک نے بطور امپائر  فرائض انجام دئیے۔ سریش نائک، گنپتی نائک، ستیش نائک، مادیو نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: